• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر ڈوگر کی احتجاجی مظاہروں سے متعلق آڈیو منظر عام پر آگئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عامر ڈوگر کی احتجاجی مظاہروں سے متعلق آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

عامر ڈوگر کی آڈیو پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے واٹس ایپ گروپ کے لیے پیغام پر مبنی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما آڈیو میں گروپ ارکان کو دھرنے، احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

عامر ڈوگر نے آڈیو میں کہا ’پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل نے سختی سے ہدایت کی ہے۔‘

پیغام میں کہا گیا کہ ’تمام ارکان قومی اسمبلی اپنے ریجن کے صدور سے ہدایت لیں گے کہ آپ کو احتجاج کے لیے کونسی جگہ الاٹ کی گئی ہے۔‘

پی ٹی آئی رہنما نے آڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ’ایم این ایز نے اُس ہی مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرنا، دھرنا دینا اور روڈ بلاک کرنا ہے۔‘

عامر ڈوگر نے گروپ میں دیے گئے پیغام میں سختی سے ہدایت کی کہ ’ہر ایم این اے اپنے اپنے مقام سے احتجاج، دھرنے اور روڈ بلاک کی ویڈیو شیئر کریں۔‘

انہوں نے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ’یہ منصوبہ 3 دن یعنی آج، کل اور پرسوں کا ہے، ارکان قومی اسمبلی سے آئی ویڈیوز میں اوپر کے گروپ میں شیئر کروں گا۔‘

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ’دو تین دن سے تقریباً تمام ایم این ایز اس ملک کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور متحرک ہیں، ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔‘

قومی خبریں سے مزید