• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک ایڈم کی چین میں نمائش پر پابندی کا امکان

ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو فلم بلیک ایڈم کے حوالے سے یہ افواہ زیر گردش ہے کہ چین میں اس پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے، اس کی وجہ اس فلم کی کاسٹ کے رکن پیئس بروسنین کی تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات کے حوالے سے ان کے کمنٹس ہیں جس میں انہوں نے دلائی لامہ کی شخصیت کو سراہا تھا۔

واضح رہے کہ چین ہالی ووڈ فلموں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، لیکن تبت اور اس کی خود مختاری چین میں بہت حساس معاملہ سمجھا جاتا ہے اور دلائی لامہ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات پر چین میں پابندی ہوتی ہے۔

فلم بلیک ایڈم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نے نبھایا ہے اور گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی یہ فلم اب تک دنیا بھر میں دو سو ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔

بلیک ایڈم اب تک چین میں ریلیز نہیں ہوئی اور امید ہے کہ یہ اس سال کے اواخر میں وہاں بھی تھیٹر کی زینت بنے گی۔ 

تاہم فین فورم میں اس ہفتے کے اوائل میں یہ افواہیں تھیں کہ چین میں اس فلم پر پابندی کا امکان ہے اور اس کی وجہ اداکار پیئس بروسنین کی دلائی لامہ سے ملاقات کے حوالے سے گفتگو بتائی جارہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید