• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گاڑی اور ڈمپر میں تصادم، ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر، کیمرا مین و ڈرائیور زخمی

نارتھ کراچی میں حادثے میں زخمی ہونے والے ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر قمر مستوئی
نارتھ کراچی میں حادثے میں زخمی ہونے والے ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر قمر مستوئی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گاڑی اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر قمر مستوئی، کیمرا مین سجاد حسین اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

گاڑی اور ڈمپر میں تصادم کا واقعہ نارتھ کراچی کی دو منٹ چورنگی کے قریب پیش آیا ہے۔

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔

’جیو نیوز‘ کے رپورٹر، کیمرا مین اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید