• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سود سے متعلق حکومتی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ساجد میر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ساجد میر نے سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں ساجد میر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم حکومت کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سود کے معاملے پر حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے، یہی بہت اچھی بات ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت نجی شعبے کی شراکت سے ماڈل اسلامی بینک قائم کرے۔

قومی خبریں سے مزید