ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کردیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مرزا سلطان محمد سلیم کو نیب اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق امجد مجید کو ڈی جی نیب لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
امجد مجید نیب لاہور میں 20 گریڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔