• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکاء کو اسناد دیں

صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے 24ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکاء کو اسناد دیں۔ 

صدر مملکت نے شرکاء کو قومی سلامتی پر ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپس کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

ورکشاپ میں سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سفیروں اور مسلح افواج کے افسران شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد سیکیورٹی کا ماحول سمجھنا اور قومی سلامتی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر آگاہی تھا۔

قومی خبریں سے مزید