• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، شہباز ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری پر فیصلہ نہیں مشاورت ہوئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری پر فیصلہ نہیں، مشاورت ہوئی۔

ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہورہی ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری پر فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی قائد اور وزیراعظم کے درمیان لندن میں ملاقات کے دوران آرمی چیف کی تقرری کے سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید