پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران اصولی فیصلہ کیا گیا کہ سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔
فیصلہ کیا گیا کہ طے کیے گئے امور پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔
ملاقات کے بعد شہباز شریف وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔