• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا بھٹو نے حلیم عادل کے خلاف دائر خلع کا دعویٰ واپس لے لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی فیملی کورٹ میں دعا بھٹو نے حلیم عادل کے خلاف دائر خلع کا دعویٰ واپس لے لیا جس کے بعد عدالت نے کیس خارج کردیا۔

دعا بھٹو نے عدالت میں درخواست جمع کرائی کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے۔

دعا بھٹو نے درخواست میں کہا کہ رہائش منتقل کرنے کی وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں، درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

دعا بھٹو نے 25 اکتوبر کو فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید