• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کی خودکشی کی کوشش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے پشاور جانیوالے مسافر نے ایئرپورٹ پر خودکشی کی کوشش کی، جس پر اسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کے دوران ایک مسافر سلیمان کی دوسرے مسافر سے ہاتھا پائی ہوئی، جھگڑے کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے سلمان کو طیارے پر سوار ہونے سے روک دیا۔

پولیس کے مطابق بورڈنگ سے روکنے پر مسافر سلیمان نے تیز دھار آلہ سے اپنا گلہ کاٹا، مسافر کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید