• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب کا آمدنی کو مضبوط کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

یوٹیوب، فائل فوٹو
یوٹیوب، فائل فوٹو

ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے ڈیجیٹل اشتہارات کو مزید بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، یوٹیوب نے بھی ٹِک ٹاک جیسی مختصر ویڈیو سروس میں خریداری کا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کہ وجہ یہ ہے کہ الفابیٹ کی ملکیت یوٹیوب کاروباری مندی سے محتاط مشتہرین کی طرف سے اخراجات میں کمی کے خلاف اپنی آمدنی کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس فیچر کو ابھی امریکا میں اہل تخلیق کاروں کے ساتھ آزمایا جا رہا ہے اور انہیں اپنے اسٹورز سے پروڈکٹس کو ٹیگ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

اس حوالے سے گوگل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ’امریکا، بھارت، برازیل، کینیڈا اور آسٹریلیا میں ناظرین ان ٹیگز کو دیکھ سکتے ہیں اور ان کے ساتھ بات چیت بھی کر سکتے ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ہم مزید تخلیق کاروں اور جغرافیائی حدود تک بھی ٹیگنگ کی اس سہولت کو وسیع کررہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر غالب رہنے والا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اس وقت مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید