• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ چیٹ میں 3 پیغامات پِن کرنے کا فیچر متعارف

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اگر آپ فوری پیغام رسائی کی ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘میں اپنے پیاروں سے بات چیت کے دوران اہم پیغام نظروں سے اوجھل ہونے سے پریشان ہیں تو واٹس ایپ نے آپ کی یہ پریشانی دور کرنے کے لیے اپنے ’پن‘ فیچر کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے 2023 میں ایک منفرد فیچر ’پن‘ متعارف کروایا تھا، جس سے صارفین کسی بھی چیٹ میں ایک اہم میسج کو پن کرسکتے تھے تاکہ وہ نظروں سے اوجھل نہ ہو۔

تاہم اب میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے واٹس ایپ چینل میں اعلان کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ کے اس فیچر کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

اس فیچر میں مزید بہتری آنے کے بعد واٹس ایپ صارفین کسی بھی چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 3 اہم میسجز کو پن کر سکیں گے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے میسجز جیسے تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس اور پولز کو بھی پن کر سکیں گے۔

یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔ مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

یہ فیچر صارفین کے لیے کسی بھی اہم معلومات تک فوری رسائی کے لیے بہترین ہے جس کی وجہ سے چیٹ میں میسجز کو اسکرول نہیں کرنا پڑتا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میسجز کو مخصوص وقت تک ہی پن کیا جا سکتا ہے، جب آپ کسی میسج کو پن کریں گے تو 24 گھنٹے، 7 دن اور 1 مہنے کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، پھر مذکورہ میسج اتنی ہی دوران مدت کے لیے چیٹ میں پن رہے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید