• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ کا اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

معروف میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

واٹس ایپ کا چیٹ بوٹ صارفین کے لیے وسیع لینگویج موڈ ’لامہ 2‘ کے استعمال سے عمومی اور ہموار  گفتگو کو ممکن بنا ئے گا۔

کمپنی نے اس چیٹ بوٹ کے جامع نتائج فراہم کرنے کے لیے مائیکرو سافٹ بِنگ کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

اس حوالے سے ویب سائٹ وابیٹا انفو پر بتایا گیا ہے کہ تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا اپ ڈیٹ میں چیٹ آئیکن کے بالکل اوپر، چیٹس ٹیب میں ایک نیا شارٹ کٹ شامل کیا گیا ہے جس پر کلک کرنے سے صارفین میٹا اے آئی چیٹ بوٹ تک رسائی حاصل کر لیں گے۔

اس چیٹ بوٹ کے ساتھ صارفین ایک سے زیادہ مینیوز میں جائے بغیر ایپ میں آسانی سے اپنا کام انجام دے سکتے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹ فیچر آنے والے دنوں میں تمام صارفین کے لیے وسیع پیمانے پر متعارف کروا دیا جائے گا۔

فی الحال صرف واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے یہ فیچر دستیاب ہے تو اگر کوئی اس فیچر کو آزمانا چاہتا ہے تو اسے واٹس ایپ بیٹا  کا استعمال کرنا ہو گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید