• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں بجلی 24 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا سے یہ اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ اکتوبر میں پانی سے 29.37 فیصد، کوئلے سے 15.47 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران مقامی گیس سے 12.12 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت 29 نومبر کو ہو گی۔

تجارتی خبریں سے مزید