• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، مطلوب ملزم گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں لیاری گینگ وار کے کارندوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق مچھر کالونی جنگل سائیڈ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے رات گئے کارروائی کی۔

پولیس نے مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم مصطفی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے۔

ملزم 30 اکتوبر کے پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مفرور تھا جبکہ ملزم 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں نجی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں بھی ملوث تھا۔

 اس کے علاوہ ملزم ماضی میں لیاری گینگ وار کا سرگرم کارکن اور 4 افراد کے قتل میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔

ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید