• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کو چور کہنے والا چوروں کا سردار نکلا، ناصر حسین شاہ

رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، فائل فوٹو
رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، فائل فوٹو

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سب کو چور کہنے والا گوگوں اور شہزاد اکبروں کی شکل میں چوروں کا سردار نکلا۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ریاست مدینہ کا علمبردار خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی دبئی کی گلیوں میں بیچتے پکڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بولنے کے لیے کچھ نہیں، عمران خان کا لانگ مارچ اپنی چوری چھپانے اور این آر او لینے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صادق اور امین کا ایوارڈ یافتہ نہ صرف خود رسوا ہوا بلکہ بہت ساروں کو رسوا کرگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرانی میڈیا کے دانشور فواد چوہدری کو کورونا انجیکشنز پر کمیشن لینے پر شرم آنی چاہیے تھی۔

قومی خبریں سے مزید