• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :تیزاب پینے سے خاتون 2بچیوں سمیت جاں بحق

Woman And 2 Children Died After Take Poison
ملتان میں شوہرسےجھگڑے کے بعد تیزاب پینے والی خاتون جاں بحق ہوگئی ، خاتون نےاپنی 2بچیوں سمیت تیزاب پیا تھا، دونوں بچیاں پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں ۔

پولیس کےمطابق ملتان کےعلاقے بستی گرے والا کی رہائشی طیبہ بی بی نے بدھ کی شام اپنےشوہرمظہرسےجھگڑے کےبعد دو سالہ مناہل اور ایک سالہ حجاب کو تیزاب پلا کرخود بھی تیزاب پی لیا۔

اہل خانہ نےافطاری کے وقت کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ بے ہوش پڑے ہوئےتھے ، جس پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ طیبہ بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔

تاہم اب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب پینے والی خاتون بھی دم توڑ چکی ہے۔
تازہ ترین