• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا کوپ 27 مسودہ ای یو نے مسترد کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا کوپ 27 مسودہ یورپی یونین (ای یو) نے مسترد کردیا۔

کوپ27، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق امور پر اختلافات آخری وقت تک برقرار ہیں۔

گلوبل وارمنگ ایک اعشاریہ پانچ ڈگری تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم گیسوں کے اخراج میں کمی کی یقین دہانی میں ناکامی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماحولیاتی سانحات کا شکار ترقی پذیر ملکوں کو فنڈ دینے کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں، کمی اور نقصان فنڈ پر بات طے ہوگئی مگر مندوبیں نے تاحال توثیق نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق کوپ 27 میں شرائط طے نہ ہوسکیں کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے کون سے امیر ممالک رقم دیں گے۔

واضح رہے کہ مصر میں 2 ہفتے سے جاری کوپ27 کانفرنس میں تقریباً 200 ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔

فرانس کے صدر میکروں کا کہنا ہےکہ واحد فنڈ کے قیام کی تجویز نامناسب اور ناکافی ہے، جب مشکل درپیش ہو تو فنڈ قائم کیا جاتا ہے، مگر فنڈ کی گورننس کون کرے گا، رقم کون دے گا؟ کانفرنس تاحال جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید