ملتان ایئرپورٹ پر انٹرویو کیلئے آنے والے امیدواروں پرگارڈ نے تشدد کرڈالا۔ امیدوار ایئرپورٹ سیکورٹی فورس میں بھرتی کیلئے آئے تھے ۔
امیدوار صبح سے باہر کھڑے تھے مگر انہیں اندر نہیں جانے دیا گیا، ایک امیدوار کو گارڈ تشدد کرتے ہوئے اندر لے گئے۔
سیکورٹی انچارج اے ایس ایف اعظم ٹوانہ کا کہنا ہے کہ کسی امیدوار پر تشدد نہیں کیاگیا، امیدوار لائن نہیں بنا رہے تھے، ان سے لائن بنوائی گئی تھی۔