• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمان کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کی برطرفی کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے مرتضیٰ وہاب کی برطرفی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو سیاسی بنیاد پر لگایا گیا، 15 جنوری کے لوکل باڈیز الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے انہیں برطرف کیا جانا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا ایکشن عوام میں اعتماد پیدا کرے گا، پولنگ اسٹیشن کے باہر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید