پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے وزارت دفاع کو جی ایچ کیو سے سمری وزارت دفاع کو بھیجنے کا پیغام جاری کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر ترین جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بھیج دیے گئے ہیں۔