• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت جلد عمران نیازی کی طرف سے عام معافی کی درخواست آنے والی ہے، شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بہت جلد عمران نیازی کی طرف سے این آر او اور عام معافی کی درخواست آنے والی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخی ناکامی کے بعد عمران بہت جلد فیس سیونگ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کے بعد عمران خان 26 تاریخ کا پروگرام ملتوی کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عمران خان کی جانب سے ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ جعلی لانگ مارچ غیر مؤثر ہو چکا اور اس کی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی اعتراف کر لیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید