وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ کے قریب ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
اسحاق ڈار نے گاڑی رکوا کر کال سنی، جبکہ ڈرائیور اور عملے کو گاڑی سے باہر بھیج دیا۔
دو سے تین منٹ کی کال کے بعد اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوئے۔
لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا تنویر سلامت نامی ڈاکو 6 اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔
لاہور میں تحریک انصاف نے 25 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور پارٹی کی طرف سے پنڈال کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
پی ٹی آئی قیادت پر دہشتگردی کے مقدمات پر تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ نے 5 رکنی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے بیٹے کے ہمراہ گورنر ہاؤس آمد پر شہریوں کا استقبال کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت دونوں دوست ریلوے ٹریک پر بیٹھے موبائل فون استعمال کررہے تھے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی بے یقینی کے خاتمے کے لیے پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، الیکشن مقرر وقت پر ضرور ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج مردم شماری میں سیکیورٹی دے، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے یا انتخابات کرائے؟
ترجمان آئی ایم ایف ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں اور عام انتخابات کی آئینی حیثیت، فزیبلٹی اور وقت سے متعلق فیصلوں کا اختیار صرف پاکستان کے اداروں کا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوگیا پنجاب، اسلام آباد پولیس ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے یہ ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا۔ یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا۔ اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر 28 فروری کو حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی، وزیر داخلہ
چمن اور گردونواح میں بارش و ژالہ باری کے باعث رابطہ سڑکیں، بجلی، فون اور انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی۔
پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلیے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تعینات ڈی آئی جی رومیل اکرم کا تبادلہ کردیا گیا، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پولیس نے متاثرہ بچی کے سوتیلے والد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔