• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین فٹبالر اور اسکی والدہ کے خواب حقیقت بن گئے

ہر والدین کی خواہش اور خواب ہوتا ہے کہ ان کے بچے بڑے ہو کر کامیاب اور بہترین زندگی گزاریں، اسی طرح ہر کھلاڑی کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ فٹبالر سیم ایڈی کوبی (Sam Adekugbe) اس وقت قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کینیڈا کی ٹیم میں شامل ہیں۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز دن کے آخری میچ میں بیلجیئم کے خلاف سیم ایڈی کوبی ایکشن میں نظر آئے تو اس دوران ان کی والدہ بیٹے کو ٹی وی پر دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈین فٹبالر کی والدہ بیٹے کو سب سے بڑے ایونٹ میں کھیلتا دیکھ کر خوشی سے اچھلنے لگتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سیم ایڈی کوبی کی والدہ کے جذبات کو صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید