• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبہ کرنا عمران خان کا حق، پیشگی شرائط رکھنا درست نہیں، قمر زمان کائرہ

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ کرنا عمران خان کا حق ہے، اگر شرط رکھتے ہیں کہ مانو تو بیٹھوں گا تو ایسے مذاکرات نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن عمران خان کو اپنے رویے میں بہت زیادہ واضح تبدیلی لانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے متعلق بلاول بھٹو نے مفروضے پر مبنی ایک سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی ساکھ کو عمران خان بہت خراب کرچکے، اب مزید نہ کھیلیں تو بہتر ہے۔

قومی خبریں سے مزید