• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ اور وزیرآباد واقعے کے بعد عمران خان کی مقبولیت کم ہوئی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ اور وزیرآباد واقعے کے بعد عمران خان کی مقبولیت کم ہوئی۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام منفی سیاست کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینئر ترین افسران کی تعیناتی کی گئی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، ماضی میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی روکے رکھنے کا تلخ تجربہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لیے 6 ماہ درکار ہوں گے، مارچ اپریل میں نئی مردم شماری کے نتائج آجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرہ اضلاع کی بحالی کے لیے کم از کم 6 ماہ درکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید