چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
اس پیغام میں انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ نے ہفتے کو میرے لیے راولپنڈی پہنچنا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اس حالت میں آپ کے لیے آرہا ہوں، چاہتا ہوں کہ راولپنڈی میں سب حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں۔
عمران خان نے کہا کہ قوم تب تک چپ ہو کر نہیں بیٹھے گی جب تک ہم حقیقی آزاد نہیں ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب انصاف ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم خوشحال ہوتی ہے۔