• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: PTI کو 56 شرائط کے ساتھ فیض آباد پر جلسے کی اجازت مل گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا اجازت نامہ 56 شرائط کے ساتھ جاری کر دیا۔

اجازت نامے میں سب سے بڑی شرط فیض آباد کو 26 نومبر کی رات خالی کرنے کی عائد کی گئی ہے۔


اجازت نامے کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

  • انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم راولپنڈی کھیلنے کے لیے پہنچ رہی ہے۔
  • راولپنڈی پولیس کو جلسے کے لیے تمام ضروری سیکیورٹی اقدامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
  • چیئرمین پی ٹی آئی اور جلسے کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے طے شدہ راستے کو استعمال کریں ۔
  • عمران خان جلسے سے پہلے اور جلسے کے بعد سن روف والی گاڑی استعمال نہیں کریں گے۔
  • علامہ اقبال پارک کو کارکنان کے رکنے کے لیےاستعمال نہیں کیا جائے گا۔
  • ریاست مخالف نعروں کی اجازت نہیں ہو گی۔
  • ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقنی بنایا جائے گا۔
  • کسی بھی جانی نقصان کی ذمے دار جلسے کی انتظامیہ ہو گی۔
  • ڈرون کیمرے کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں ہو گی۔


اجازت نامے کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید