• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے مات دے دی

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارتی شیر گھر سے نکلتے ہی ایک بار پھر ڈھیر ہوگئے، آکلینڈ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 306 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

بھارت کے ابتدائی 3 بیٹر نے میچ میں نصف سنچریاں اسکور کیں، شیکھر دھون 72، شبمن گل نے 50 اور شریاس ایّر 80 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں رشبھ پنت 15، سوریا کمار یادیو 4، سنجو سیم سن37، شیردل ٹھاکر 1 رنز شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اُس کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری، فین ایلن 22 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

بھارت کو دوسری کامیابی ڈیون کونوے کی صورت میں ملی، جو 68 کے مجموعے پر 24 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔

میزبان ٹیم کی تیسری وکٹ 88 کے اسکور پر گری، مچل 11 بناکر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد چوتھی وکٹ پر کپتان کین ولیمسن کا ساتھ دینے کے لیے ٹام لائیتھم کریز پر پہنچے۔

دونوں کھلاڑیوں نے بھارت بولرز کی ایک نہ چلنے دی، ایک طرف کین ولیمسن 94 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تو دوسری اینڈ پر موجود لائیتھم نے 145 رنز کی ناقابل شکست اور برق رفتار اننگز کھیلی۔

ٹام لائیتھم نے 104 گیندوں پر 145رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 5 چھکے اور 19 چوکے لگائےاو ر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید