چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے نے بھارت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں رمیز راجا نے استفسار کیا کہ بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا تو اسے دیکھے گا کون؟
انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو ہم بھی ورلڈ کپ کھیلنے سرحد پار جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے بغیر ورلڈکپ کروا سکتا ہے تو کروا لے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی بھارت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائے گا، پاکستان ٹیم پرفارمنس دکھا رہی ہے، ہماری ٹیم نے ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہے۔
رمیز راجا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اربوں کے بزنس والی ٹیم کو دو بار شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے ایشیا کپ نہ کھیلنے سے متعلق تاحال بات نہیں ہوئی، بی سی سی آئی سےجب بھی بات ہوگی دو ٹوک موقف کے ساتھ ہوگی۔