• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کی کم تعداد سے متعلق سوال کرنے پر PTI رہنما کا صحافی پر تشدد

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں کارکنوں کی کم تعداد سے متعلق سوال کرنا صحافی کا جرم بن گیا۔

کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ ہنگو میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما اور ولیج کونسل گل باغ سے چیئرمین محمد عارف کی جانب سے مقامی صحافی پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

 ہنگو کے مقامی صحافی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کارکنوں کی کم تعداد سے متعلق سوال کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی رہنما محمد عارف صحافی کی جانب سے سوال کیے جانے پر صحافی کو لاتوں سے مار رہے ہیں۔

دوسری جانب اس واقعے سے متعلق مقامی صحافی کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

مقامی صحافی کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ندیم خیال کے ساتھ کارکنوں کی تعداد کم تھی،  ایم این اے ندیم خیال سے کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر سوال کیا تو محمد عارف نے مجھے لات ماری۔

صحافی کے مطابق سوال کرنے پر اُس پر تشدد کیا گیا، اُس کا موبائل بھی توڑا گیا۔

مقامی صحافی کا بتانا ہے کہ ایم این اے کے سامنے مجھے گالیاں بھی دی گئیں، واقعے پر تھانا سٹی میں درخواست دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید