• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی سرزمین پر تاریخی سیریز کیلئے تیار ہیں، بابر اعظم

بابر اعظم فوٹو: اسکرین گریب
بابر اعظم فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین پر تاریخی سیریز کے لیے تیار ہیں۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنی پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ 


انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عنوان لکھا کہ اپنی سرزمین پر ایک اور تاریخی سیریز کے لیے تیار ہیں۔ 

ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان گراؤنڈ میں بیٹنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں اور اس دوران جارحانہ اسٹروکس بھی کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج آرام اور کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بھی آج آرام اور کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید