• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ فٹ بال، کروشیا کی کینیڈا کے خلاف 1-4 کی کامیابی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) فیفا ورلڈکپ میں کروشیا نے کینیڈا کو4-1کی شکست دیکر ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلےمیں کھیلنے کے امکانات کوروشن کرلیا۔ کرامرک نے دو ،مارکو لیواجا اورلوورو میجر نے ایک ایک گول کیا۔ کینیڈا کے الفانسوڈیوس نے میچ اورٹورنامنٹ کا تیز ترین دوسرے منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفرکی برتری دلا دی لیکن اس کے ان ٹیم اپنا ردھم برقرارنہیں رکھ سکی اور کروشین کھلاڑیوں نے مسلسل دو گول کرکے میچ کے پہلے ہاف میں ہی 2-1کی برتری حاصل کرلی اور پھر دوسرے ہاف میں دو گول کرکے میچ میں ٹیم کو 4-1کی فتح دلوائی۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میںکھیلے جانے والے گروپ ایف کےمیچ میں کینیڈا کے الفانسو ڈیوس نے دوسرےہی منٹ میں گول کرکے ٹیم کوایک صفرکی برتری دلوائی۔36ویں منٹ میں کروشیاکے اینڈریج کرامرک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ 44 ویں منٹ میں کروشیا کے مارکو لیواجا نے ٹیم کا دوسراگول کیا۔ پہلےہاف کے اختتام اسکور2-1تھا۔ دوسرےہاف میں 69 منٹ میں کینیڈا کو گول برابر کرنےکا موقع ملالیکن کروشین گول نےپھرتی دکھا کر گول بچا لیا۔ 70ویںمنٹ میں کروشین کھلاڑیوں نے ایک بار پھرکینیڈاکےگول حملہ کیا اور کرامرک نےخوبصورت گول کرکے ٹیم کواسکور 3-1کردیا ۔ اختتامی لمحات میں لوورومیجر نےٹیم کاچوتھا گول کیا۔ کروشیانے گروپ میں دومیچز میں سے ایک جیت اور ایک ڈرا کےساتھ چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید