• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا لانگ کی بجائے شارٹ ٹرم منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے لانگ ٹرم کے بجائے شارٹ ٹرم ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلہ سے راولپنڈی کے میگا پراجیکٹس کی فائلیں بھی سرد خانہ میں ڈال دی گئی ہیں جن میں غازی بروتھا پراجیکٹ، ددوچھہ پراجیکٹ، نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ منصوبہ شامل ہیں جو اب2023 ء تک شروع نہیں کئے جا سکیں گے جس سے انکے تخمینہ لاگت میں بھی35 فیصد تک اضافہ ہو جائیگا۔ راولپنڈی کینٹ‘ شہرو ضلع کی تمام 7تحصیلوں میں ایک ارب 75کروڑ مالیت سے 378ترقیاتی منصوبے منظور کر کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ چیئرمین اور ڈی جی آر ڈی اے نے ایف ڈبلیو او سے تخمینہ لاگت کم کروانے کیلئے مذاکرات کر لئے ہیں۔ کچہری چوک اوور ہیڈ بریجز اور انڈر پاسز منصوبے دسمبر میں شروع کئے جائینگے۔ ادہر چہان ڈیم اور کہکشاں واٹر سپلائی منصوبہ پر بھی کام تیز کر دیا گیاہے۔
اسلام آباد سے مزید