• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہونے والے مقابلے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 80 دستی بم، 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ہلاک دہشت گرد کی لاش اور اس کے زخمی ساتھی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید