• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیلیٹی شو’جھلک دکھلا جا‘ میں 8 سالہ بچی نے سب کے چھکے چھڑا دیے

گنجن سنہا، فائل فوٹو
گنجن سنہا، فائل فوٹو 

بھارت کے مشہور رئیلیٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں 8 سالہ بچی نے اپنے شاندار ٹیلنٹ سے بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا دیے۔

رئیلیٹی شو’جھلک دکھلا جا‘میں ہونے والے ڈانس کے مقابلے میں پہلے سے ہی مشہور ٹی وی انڈسٹری کے لوگ حصّہ لیتے ہیں اور ان کے مداح اس مقابلے کو جیتنے کے لیے اپنے پرستاروں کی حمایت کرتے ہیں۔

اگر ہم ’جھلک دکھلا جا‘ کے سیزن 10 کی بات کریں تو رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن  14 کی فاتح روبینہ دلیک کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے جوکہ اس شو کی سیکنڈ رنر اپ رہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسر فیصل شیخ کے بھی اچھے خاصے فالوورز ہیں جوکہ اس شو کے فرسٹ رنر اپ ہیں۔

ناقابلِ یقین بات یہ ہے کہ صرف 8 سالہ گنجن سنہا شو فاتح قرار پائیں اور 20 لاکھ نقد انعامی رقم کے ساتھ شو کے سیزن 10 کی ٹرافی گھر لے گئیں۔

8 سالہ گنجن سنہا کون ہیں؟ 

بھارتی ریاست آسام کے علاقے گوہاٹی سے تعلق رکھنے والی گنجن سنہا 2014ء میں پیدا ہوئیں اور بچپن سے ہی بہت باصلاحیت ڈانسر ہیں۔

گنجن کے والد رندھیر سنہا ایک پولیس افسر ہیں اور والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔

اس باصلاحیت بچی نے مشہور رئیلیٹی شو’ڈانس دیوانے‘ کے سیزن 3 سے اپنا ٹیلیویژن ڈیبیو دیا تھا لیکن وہ اس  شو کا فائنل جیتنے میں ناکام رہی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید