• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کی پراپرٹیز نہ تو ایم کیو ایم لندن کی ہیں، نہ پاکستان گروپ کی، ندیم نصرت

ان پراپرٹیز کو نیلام کرکے حاصل رقم ایم کیو ایم کے شہداء کے خاندانوں کو دینی چاہیے۔ ندیم نصرت
ان پراپرٹیز کو نیلام کرکے حاصل رقم ایم کیو ایم کے شہداء کے خاندانوں کو دینی چاہیے۔ ندیم نصرت

لندن میں موجود ایم کیو ایم کی پراپرٹیز کیس سے متعلق بانی رہنما ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ یہ پراپرٹیز نہ تو ایم کیو ایم لندن کی ہیں، نہ پاکستان گروپ کی۔

ایم کیو ایم کے بانی رکن ندیم نصرت خصوصی سیکیورٹی انتظامات میں لندن ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا کہ مجھے اس کیس میں زبردستی گھسیٹا گیا ہے۔

ندیم نصرت نے کہا کہ ان پراپرٹیز کو نیلام کرکے حاصل رقم ایم کیو ایم کے شہداء کےخاندانوں کو دینی چاہیے۔

ایم کیو ایم کی 7 پراپرٹیز کیلئے قانونی جنگ

 ایم کیو ایم کے لندن اور پاکستان گروپ میں مہنگی پراپرٹیز کے حصول کے لیے قانونی جنگ جاری ہے۔

عدالتی جنگ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر سید امین الحق، وائس آف کراچی کے رہنما ندیم نصرت (بانیٔ متحدہ کی زیرِ قیادت ایم کیو ایم کے سابق کنوینر) اور طارق میر (بانیٔ متحدہ کے سابق ساتھی) شامل ہیں جنہوں نے شمالی لندن کے پوش حصے میں واقع 7 مہنگی جائیدادوں کے کنٹرول کے لیے عدالت میں اپنے سابق قائد کے خلاف ہاتھ ملا لیا ہے۔

فاروق ستار اور وسیم اختر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں گواہی دیں گے۔

شمالی لندن کے مہنگے علاقوں میں واقع پراپرٹیز کے حصول کے لیے امین الحق نے برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سید امین الحق نے پارٹی کے بانی کے خلاف جن جائیدادوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا ہے ان میں مل ہل میں ایبی ویو جہاں بانی متحدہ رہائش پذیر ہیں۔

ایج ویئر میں 1 ہائی ویو گارڈن کرایے پر ہے، ایج ویئر میں 5 ہائی ویو گارڈنز (جہاں افتخار حسین رہتے ہیں)، ایج ویئر میں 185 وِچ چرچ لین جو ایم کیو ایم لندن کے زیرِ استعمال ہے۔

ایج ویئر میں 221 وِچ چرچ لین، مل ہل میں 53 بروک فیلڈ ایونیو (جسے بانی متحدہ اور طارق میر نے فروخت کیا تھا، اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بھی اس دعوے میں مانگی گئی ہے) اور ایج ویئر میں پہلی منزل کا الزبتھ ہاؤس جو ایم کیو ایم کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ہوا کرتا تھا۔

’جیو نیوز‘ کی جانب سے دیکھے گئے عدالتی کاغذات کے مطابق سید امین الحق (مدعی) اصل میں مدعا علیہان بانی متحدہ، ان کے بھائی اقبال حسین، طارق میر، محمد انور، افتخار حسین، قاسم علی رضا اور یورو پراپرٹی ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ لائے تھے۔

قومی خبریں سے مزید