• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل آپریٹرز کے لیے ڈی سی بی کو منسوخ کر دیا گیا

اسلام آباد(مہتاب حیدر ) سر چ انجن گوگل نے پاکستان میں صارفین کی مقامی ضروریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ یکم دسمبر 2022ء سے کریڈٹ /ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ پلے اسٹور سے خریداری کر سکیں گے ۔ تا ہم ادائیگی کے اختیار میں وقت کے ساتھ تبدیلی ہو سکتی ہے ۔ گو گل تر جمان نے پیر کو جاری بیان اسٹیٹ بینک نے سیلولر موبائل آپریشنز کےلیے ڈائر یکٹ کیریئر بلنگ (ڈی سی بی) کو منسوخ کردیا ہے ۔ جس سے تین کروڑ 40لاکھ ڈالرز کے بقایا جات پھنس گئے ہیں ۔وزارت آئی ٹی ، پی ٹی اے اور چار موبائل آپر یٹرز اس پر اسٹیٹ بینک کو مشترکہ خط لکھا ہے ۔ اس کے علاوہ وزیر آئی ٹی امین الحق نے بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط تحریر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام شعبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا علم بردار ہے۔ 195ملین سے زائد موبائل کنکشنز میں سے 120ملین سے زائد تھری جی اور فور جی صارفین ہیں۔ اس شعبے میں چار ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔ جس سے قومی خزانے کو 10کھرب روپے سے زائد حاصل ہوئے۔ تاہم گزشتہ ستمبر میں ٹیلی کام آپریٹرز / سیلولر موبائل کے لیے نامزد بینکوں کے ذریعہ آئی ٹی سے متعلق ادائیگیاں منسوخ کردیں۔ا س کی وجہ سے ٹیلی کام آپریٹرز گولگ، یوٹیوب، میٹا اور اسپوٹیفا کئی وغیرہ کو ادائیگیاں کرنے کے قابل نہیں رہے۔ امین الحق نے وزیر خزانہ کے نام خط میں مزید بتایا کہ گزشتہ سال موبائل آپریٹرز نے اپنی خدمات کے ذریعہ قومی خزانے کو 5 ارب 30 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی۔

ملک بھر سے سے مزید