لاہور (نیوزرپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی صدر لاہور کے نومنتخب عظمی عمران نے لاہور میں ایک پروقار تقریب کے دوران حلف اٹھا لیا۔ سابقہ ناظمہ ضلع لاہور ڈاکٹرزبیدہ نے صدر ضلع لاہور عظمی عمران سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں تمام اراکین لاہورنے شرکت کی۔ڈاکٹرزبیدہ جبیں نے کہاکہ لاہور شہر کی وساطت کودیکھتے ہوۓہررکن جماعت کوبڑے چیلنجزکاسامناہے یہ یقینا ایک بڑاکام ہے کہ حکومت الٰہیہ کا قیام اور اسلام کو مکمل نظام حیات کے طورپر عوام الناس کے سامنے پیش کرے ہمیں اپنی جدوجہد کو تیز کرناہوگا-دور پُرفتن میں پناہ صرف قرآن کریم اور اسلامی اجتماعیت کے ساتھ جڑنے سے ہی مل سکتی ہے۔ حلقہ خواتین لاہورہرطرح سے نومنتخب ناظمہ ضلع کی معاون ومددگار رہیں گی اللہ پاک ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق دے