• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں گوگل ایپس کی ادائیگی کا مسئلہ ایک مہینے کیلئے حل ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں گوگل ایپس کی ادائیگی کا مسئلہ ایک مہینے کے لیے حل ہوگیا۔

وزارت خزانہ نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق کی تجویز مان لی ہے۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں شیڈول کےمطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی ہے کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک مشاورت سے لائحہ عمل بنائیں گے۔

گزشتہ ماہ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھ کر اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید