کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا اختتام شروع؟ انتخابات نے ریپبلکن صفوں میں دراڑیں گہری کردیں۔ نیو جرسی اور ورجینیا میں معتدل ڈیموکریٹس کی غیر متوقع کامیابیاں، ریپبلکن پارٹی میں قیادت کی جنگ تیزہوگئی۔ لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ظہران ممدانی کی بطور پہلے مسلم اور سوشلسٹ میئر جیت نے ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں میں نئی فکری بحث چھیڑ دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو 2026 کے وسط مدتی انتخابات ٹرمپ کے سیاسی زوال کی علامت ثابت ہوسکتے ہیں۔واشنگٹن میں جاری سیاسی ہلچل کے دوران حالیہ ریاستی انتخابات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اثر و رسوخ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔