سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے وزیر مملکت عقیل ملک سے سوال کیا کہ کیا 27ویں ترمیم میں نائب وزیراعظم کو کور مل رہا ہے؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر کے سوال پر وزیر مملکت عقیل ملک نے کہا کہ وہ اس کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے۔
عقیل ملک نے کہا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو 57 فیصد پیسے دے دیے جاتے ہیں، اس کے بعد وفاق کے پاس دوسرے معاملات چلانے کے لیے کچھ بچتا نہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ این ایف سی میں ترمیم کی تجویز قوم کے سامنے رکھی جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے شفقت اعوان نے دعویٰ کیا کہ اپوزيشن کی طرح حکومتی ارکان کو بھی 27ویں ترمیم کے مسودے کا علم نہیں۔