• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر انتظار کرتے رہے، شاہ محمود سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کو لاہور میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر دو گھنٹے اسپتال میں انتظار کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لیے پی کے ایل آئی اسپتال پہنچے، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر بھی انکے ہمراہ تھے۔

بیرسٹر گوہر اسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کرنا چاہتے تھے لیکن حکام نے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ 

قومی خبریں سے مزید