• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کو 4 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

دونوں فنکاروں نے گزشتہ روز اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

ایمن خان نے شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور شوہر، منیب بٹ سے محبت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب منیب بٹ نے اپنی شادی سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ دو نامکمل حصوں کو شادی کی سالگرہ مبارک جو مل کر ایک دوسرے کو مکمل بناتے ہیں، شادی کی چوتھی سالگرہ مبارک۔

اس خوبصورت جوڑی کو مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی شادی 2018 میں پہلی دسمبر کو ہوئی تھی۔

اس خوبصورت جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید