• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سرویلنس کو زیادہ تیز کیا جائے، ڈاکٹر اختر ملک

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ڈینگی ورکرز کی سرگرمیاں روزانہ فوٹو کے ساتھ ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کی جائیں اور تمام سی ای او، ڈی ایچ او، ڈی ڈی ایچ اوز فیلڈ میں نظر آئیں۔ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا کہ نااہل اور کام چور افسران کو دور دراز علاقوں میں بھیجا جائے گا۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ڈینگی کیسز کے رپورٹنگ نظام اور ڈیٹا انیلیسز بہتر بنایا جائے اور ملتان میں بوسن روڈ، بوسن ٹاؤن میں سرویلینس کو زیادہ تیز کیا جائے۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نجی لیبز کا ڈیٹا بھی ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کی جارہا ہے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے تنبیہ کہ کہ عدم تعاون پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے کارروائی کی جائیگی۔صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں رواں سال میں اب تک 8090 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1,73000 نوٹسز جاری کئے گئے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 5231 مقدمات اور 2757 گرفتاریاں ہوئیں۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری کوثر خان، ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز عاصم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر عامر مفتی اور سی ای او ملتان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں تمام ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی ڈی سی، این سی ڈی، ای پی ائی ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرامز کی گزشتہ ماہ کے دوران کارکردگی رپورٹس کا معائنہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیموں نے اپنے دوروں کے دوران ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے رپورٹس اور سفارشات مرتب کی ہیں۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیموں کی سفارشات پر عملدرآمد دو ہفتوں کے اندر یقینی بنائیں۔اس سلسلہ میں تمام سی ای اوز اور ایم ایس حضرات سے ہسپتالوں کی بہتری کے لئے رپورٹس شئیر کی جائیں۔ڈاکٹراختر ملک کا کہنا کہ میڈیکل ٹیموں نے فارمیسی میں میڈیسن ریکارڈ، ویکسین کولڈ چین، ایم آئی ایم ایس، بائیؤ میٹرک حاضری، مریضوں کا ریفرل سسٹم کے جائزہ کے بعد سفارشات مرتب کی ہیں اور ان کی سفارشات پر عملدرآمد سے ہیلتھ فیسلیٹیز کے حالات میں بہتری نظر ائیگی۔انہوں نے کہا کہ اگلے دو ہفتوں بعد تمام سی ای اوز اور ایم ایس صاحبان سے سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ لی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت نے ڈائریکٹرز کے ہیلتھ فیسلیٹیز کے دوروں کی رپورٹس قابل ستائش ہیں۔
ملتان سے مزید