• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کے غل غپاڑے پر پائلٹ نے ترکش ایئر لائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتاردیا

کراچی ( اسٹاف رپوٹر ) مسافر کے غل غپاڑے پر پائلٹ نےترکش ائر لائن کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر اتار دیا ،جہاز مسافر کو آف لوڈ کرنے کے بعد تھائی لینڈ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا،مسافر کو ترکیہ فلائٹ سے رات کو ترکیہ ڈی پورٹ کردیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق نشے میں دھت مسافر کی جانب سے دوران پرواز غل غپاڑہ کرنے پر ترکش ائرلائن کے طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی،تاہم سول ایوی ایشن کے مطابق یہ ہنگامی لینڈنگ نہیں تھی ۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول سے تھائی لینڈ جانے والی ترکش ائر لائن کی پرواز ٹی کے 172 میں نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی، جس پر مسافروں نے پرواز کے عملے سے شکایت کی۔دوران پرواز مسافروں کی شکایت پر کپتان نے کراچی ائرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اتار لیا۔کپتان کی شکایت پر سکیورٹی ادارے نے نشے میں دھت مسافر کو پرواز میں غل غپاڑہ کرنے پر حراست میں لے کر پرواز سے آف لوڈ کردیا۔
ملک بھر سے سے مزید