• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ کے انکار کے بعد عمران خان نے جھوٹے الزام لگائے، عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائرڈ ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نےجھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ سے اُن کے دور میں غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد روکنے کا تقاضا کرتے رہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے جب  انکار ہوا تو عمران خان جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پر کشش پیشکش کی گئی، شرم آنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید