مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پر ملکنڈی کے مقام پر پہاڑی سے گر کر تیندوا زخمی ہوگیا۔
ترجمان نیشنل پارک کا کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کو ڈھوڈیال فیزیٹری منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں سندھ حکومت حکومت سے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگی حکومت کا رویہ اچھا نہیں تھا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دریائے چناب، ستلج اور راوی میں شدید سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزراء کو خصوصی ہدایات دے دیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاء کی 3 سے 4 گھنٹے پر محیط ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی راناثناء اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو ملکی مسائل پر بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کردی۔
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے عوام کو فراہم بڑی سہولت شاہراہِ بھٹو کے افتتاح کو ابھی چند ماہ ہوئے ہیں کہ حالیہ بارش میں یہ شاہراہ کئی مقامات پر متاثر ہوئی ہے۔
شکر گڑھ کے علاقے دجر میاں جھنڈا میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔
خصوصی تعلیم کے فروغ کے لیے پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی تعاون (کامسٹیک) اور آئیڈا ریو اسکولز کے اشتراک سے ماسٹر ٹرینر پروگرام کے دوسرے بیچ کی افتتاحی تقریب خصوصی طلبہ کے لیے قائم سکول آئیڈا ریو میں منعقد ہوئی۔
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے چناب، ستلج اور راوی میں طغیانی کا سامنا ہے۔
سیالکوٹ میں بارش کا 11 سال کا ربکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈی سی کے مطابق سیالکوٹ میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ستمبر میں بارش کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے کا اقدام الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاق سیلابی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کےلیے اپوزیشن لیڈر نامزد کردیے۔
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، لہٰذا انہیں اپنی اخلاقی، سماجی اور مذہبی ذمہ داریوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہر محاذ پر بھارت کا مقابلہ کرے گا اور دنیا اب پاکستان کی قوت اور بصیرت کو بہتر طور پر پہچان چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی نژاد امریکی ہمیشہ کی طرح آج بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز اور شاہراہوں کو بیریئرز فری کرنے اور’ای ٹیگ‘ مؤثر بنانے کی ہدایت کر دی۔