شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ پستول اور دیگر ہلکے ہتھیار بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔
مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں فیکٹری کے معائنے کے دوران دونوں باپ بیٹی کو نئے پستول سے فائر کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم جونگ ان نے اسلحے کی تیاری کی نگرانی کی اور اس عمل کو جدید بنانے پر زور دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ فیکٹری فوج کی جنگی کارکردگی کو بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
کم جونگ ان نے فیکٹری کی پیداواری صلاحیت کو دور اندیشی سے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے قبل شمالی کوریا کے حکمراں کی ایک نئے لانچ کیے جانے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کے تجربے کی نگرانی کرتے ہوئے تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔