• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی کی حلف برداری آج ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی کی حلف برداری تقریب آج شام 4 بجے ہوگی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نہال ہاشمی سے گورنر کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

قبل ازیں سبکدوش گورنر کامران ٹیسوری نے نہال ہاشمی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے شکر گزار ہیں۔ 

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے کامران خان ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید